پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے سردار مچھلی شاپ پر صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کردیا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مار ٹیم نے سردار مچھلی شاپ پر صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر کے پہلی فوڈ سٹریٹ میں واقع سردار مچھلی شاپ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سردار مچھلی شاپ کو سربمہر کردیا گیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر شہریوں کو ناقص غذا فراہم کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا اور نہ ہی حفظاتی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :