پی آئی اے کے دفتر کے باہر مانچسٹر نہ لے جانے پر 12مسافروں اور ان کے لواحقین نے شدید احتجاجی مظاہرہ

بدھ 2 دسمبر 2015 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) پی آئی اے کے دفتر کے باہر مانچسٹر نہ لے جانے پر 12مسافروں اور ان کے لواحقین نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ انہیں فی الفور مانچسٹر پنجاب کا بندوبست کیا جائے ان کا بروقت نہ پہنچنے پر ان کا بہت بڑا نقصان ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی آئی اے کے دفتر کے باہر لاہور میں مانچسٹر جانے والے 12مسافروں اور ان کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ مانچسٹر کے لیے مہنگا ٹکٹ خریدنے پر بھی انہیں مانچسٹر نہیں بھجوایا گیا۔ اس کے جواب میں پی آئی اے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ مسافر بروقت نہ پہنچنے پر فلائٹ سے رہ گئے ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 172مسافروں کو مانچسٹر کی پرواز پر روانہ کیا گیا ہے یہ لوگ بروقت نہیں پہنچے اس لئے مانچسٹر کی فلائٹ پر سوار ہونے سے رہ گئے ۔ ان کا احتجاجی مظاہرہ بے معنی ہے۔

متعلقہ عنوان :