بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نے تمام مراحل مکمل ہونے تک کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو امدادی رقم دینے سے روک دیا
بدھ 2 دسمبر 2015 16:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے تک حکومت کو کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو امدادی رقم دینے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز چیف الیکشن کمیشن سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ارکان نے حکومت کی جانب جاری کسان پیکیج کے خلاف درخواست کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کسان پیکیج کی 3 میں سے 2 شقوں عملدرآمد کی اجازت دے دی تاہم بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تکمیل تک حکومت کو ساڑھے 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو امدادی رقم دینے سے روک دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کاشتکاروں کے لئے قرضوں کی فراہمی پر سودمیں کمی اور پیداوار میں اضافے کیلئے امدادی رقم دوگنا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد نے ایک بار پھر عدالتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلوں پرحکم امتناعی جاری کئے جانے پربرہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں ہر عدالت عالیہ حکم امتناعی دے دیتی ہیں حالانکہ عدالتوں کو الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔
ہم کام کرتے ہیں لیکن ہمیں روکا جاتا ہے، جس سے ہماری 50 فیصد توانائی اسی میں صرف ہوجاتی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے کاشتکاروں کی مشکلات حل کرنے کے لئے 341 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا تاہم تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے بلدیاتی انتخاب میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.