فیصل آباد،ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان غلط نکلا، صرف تین دسمبر کو ڈبل سواری پر پابندی ہو گی

بدھ 2 دسمبر 2015 16:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) تین دن کے لئے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی کااعلان غلط نکلا، ڈبل سواری پر پکڑی جانیوالی موٹر سائیکلیں کوجرمانہ لیکر چھوڑنے کا حکم۔

(جاری ہے)

چہلم حضرت امام حسین پر صرف کل تین دسمبر کو ڈبل سواری پر پابندی ہو گی ،آن لائن کے مطابق یکم سے تین دسمبر تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا اعلان غلط نکلا ہے اور کل یکم دسمبر کو ڈبل سواری پر پکڑی جانیوالی موٹر سائیکلیں ”جرمانہ “ وصول کرکے چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے ،ستم ظریفی دیکھیے کہ یکم دسمبر کوڈبل سواری پر پابندی ہی نہ تھی اور غلط اقدام کے ذریعے پکڑی جانیوالی اب ”جرمانہ “ وصول کرکے چھوڑی جائیں گی جبکہ آج دو دسمبر کو ڈبل سواری پر کوئی کارروائی نہ کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی صرف تین دسمبر کو چہلم حضرت امام حسین و دیگر شہدائے کربلا کے موقع پر ہی ہو گی

متعلقہ عنوان :