سندھ میں ممکنہ سیلاب اوربارشوں سے بچاؤکے لیے وفاقی وزارت پانی وبجلی نے 8دسمبر کواسلام آباد اجلاس بلالیا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) سندھ میں آئندہ سال ممکنہ سیلاب اوربارشوں سے بچاؤکے لیے وفاقی وزارت پانی وبجلی نے 8دسمبر کواسلام آباد اجلاس بلالیا ہے وفاقی وزارت پانی وبجلی کی جانب سے حکومت سندھ کوبھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن کی صدارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں دس منصوبوں پرغور کیاجائے اوراس ضمن میں چاروں صوبائی حکومتوں سے بھی رائے مال لی گئی ہے اورانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس اجلاس میں ان منصوبوں کے حوالے سے ورکنگ پیپیرتیار کرکے آجائیں،اجلاس میں صوبوں سے سیلاب اوربارشوں سے بچاؤکے لیے فنڈزکی ضرورت کے بارے میں پوچھاجائے گااورسیلاب سے پہلے جہاں بھی ہنگامی کام کرانے ہیں ان کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں تاکہ کمزورمقامات کوپختہ کرکے سیلاب میں خطرے کوٹالاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :