پیپلزپارٹی کے نشان کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی مشکل تھی،نواز کھوکھر

بدھ 2 دسمبر 2015 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور نشان کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی مشکل تھی ۔ پی پی پی نے عام انتخابات میں ہمارے ساتھ وہ تعاون نہیں کیا تھا جس کی توقع تھی ۔ اس لئے پی پی پی کے جھنڈے اورنشان پر الیکشن نہیں لڑا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی نواز کھوکھر نے کہا کہ اسلام آباد کی میئر شپ کے لئے ہم سے رابطے کئے جا رہے ہیں مگر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے ۔

تمام تر اختلافات کے باوجود اگر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ملاقات کے لئے بلایا تو ضرور غور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقے نظر انداز ہوتے رہے ہیں اس لئے میری رائے میں اسلام آباد کا پہلا میئر دیہات سے ہونا چاہئے ۔ مفتی محمود اگر تین نشستوں کے ساتھ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی بن سکتے ہیں تو ہم بھی 10 ارکان کے ساتھ اسلام آباد کے میئر بن سکتے ہیں ۔