وزیر اعظم آزادکشمیر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تراڑکھل کا افتتاح کردیا

بدھ 2 دسمبر 2015 16:57

ٹراڑکھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے یہاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تراڑکھل کا افتتاح کیا اس منصوبے پر 6کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی افتتاح کے موقع پروزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ پیپلزپارٹی کبھی بھی عوام کو احساس محرومی کا شکار نہیں ہونے دے گی۔

(جاری ہے)

عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہورہی ہے ہم جو وعدہ کریں گے وہ پورا کریں گے اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق خان نے وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا ان کے ہمراہ ، وزیر اطلاعات سردرعابد حسین عابد، سردار یعقوب خان چیئرمین زکوةٰ کونسل، سردار محمد عظیم خان، سردار محمد صابر خان، سردار محمد کمال خان اور انتظامیہ کے بالا آفیسران بھی موجود تھے بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزسردار محمود خان نے ہیلتھ سروسز کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی بتایا