کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ایم آئی کے لانس نائیک محمد راشد آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بدھ 2 دسمبر 2015 17:11

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ایم آئی کے لانس نائیک محمد راشد کو ان کے آبائی قبرستان کتبہ ڈھک میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایم آئی کے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا جن میں سے شہید لانس نائیک محمد راشد کو ان کے آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید لانس نائیک محمد راشد کی نماز جنازہ میں فوجی افسران او رشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :