کراچی میں پانی کے ٹینکر نے 3موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی

بدھ 2 دسمبر 2015 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) گرومندر کے قریب پانی کے ٹینکر نے 3موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب پانی کے ٹینکر نے تین موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، حادثہ کے بعد ٹینکر ڈرائیور دو موٹر سائیکل سواروں کو مردہ اور ایک کو زخمی حالت میں ٹینکر کے نیچے دبا ہوا چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی اور جاں افراد کو نکالا

متعلقہ عنوان :