لاہور ہائیکورٹ میں کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

درخواست میں ملکہ برطانیہ، وزارت خارجہ اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا

بدھ 2 دسمبر 2015 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں ملکہ برطانیہ، وزارت خارجہ اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو لاہور ہائی کورٹ میں کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے سینئر قانون دان جاوید اقبال جعفری کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں ملکہ برطانیہ ، وزارت خارجہ اور وفاقی حکومت کو فریق بنایاگیا ہے۔ درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ کوہ نور ہیرا 105 قیراط اور اربوں روپے کی مالیت کا ہے، اسے واپس لایاجائے۔ واضح رہے کہ یہ ہیرہ 200سال قبل مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سے برطانیہ چھین کر ساتھ لے گیا تھا ، ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی پر تاج میں یہی کوہ نور ہیرا جڑا ہوا تھا۔ درخواست گزار ے حکومت سے استدعا کی کہ حکومت برطانیہ سے یہ ہیرہ واپس لائے اور پاکستان کو اس کی قیمتی امانت واپس کر دی جائے