انسانی حقوق کی ترقی اور تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت نے وزارت انسانی حقوق کو بحال کردیا ہے،وزیرمملکت برائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفراﷲ خان کا سیمینار سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 17:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)وزیراعظم کے خصوصی مشیر اوروزیرمملکت برائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفراﷲ خان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی ترقی اور تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔بدھ کو یہ بات انہوں نے مارگلہ ہوٹل میں’’ہیلپ لائن برائے لیگل ایڈوائزرآن ہیومین رائٹس وائیلیشن‘‘ کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت نے وزارت انسانی حقوق کو بحال کردیا ہے اور یہ وزارت ایک’’ہیلپ لائن برائے لیگل ایڈوائزرآن ہیومین رائٹس وائیلیشن‘‘کا قیام عمل میں لائی ہے جوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسائل کو قانونی طورپر حل کرے گی اور ان کے بارے میں مشورے بھی دے گی۔ وزیرمملکت نے مزید کہا کہ آج یہ ایک مثبت قدم ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں اورآج کا پاکستان گزرے کل کے پاکستان سے بہترہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ یہ ایک مثبت تبدیلی ہے کہ ہماری خواتین مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں اور بچوں کے حقوق کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم ان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں