خیبر پختونخوا کے مختلف ہائی سکولوں کیطلبہ کے 60رکنی وفدکا اسلام آباد میں نظریہ پاکستان کے صدر دفتر کا دورہ

بدھ 2 دسمبر 2015 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) خیبر پختون خوا کے مختلف ہائی سکولوں سے طلبہ کے 60رکنی وفد نے اسلام آباد میں دعویٰ اکیڈمی اور شائننگ سٹار سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ ونٹر کیمپ کے آخری مرحلے میں نظریہ پاکستان کے صدر دفتر ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک کا دورہ کیا۔ ونٹر کیمپ فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ زکے یتیم اور بے سہارا طلبہ کی تعلیمی کفالت کے ملک گیر پروگرام کا حصہ ہے جس میں طلبہ کو سیروسیاحت اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایوانِ قائد میں کونسل کے ڈائریکٹر پروگرامز عشرت معصوم نے وفد کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈائریکٹر میڈیا انجم خلیق نے کونسل کے اغراض و مقاصد ، لائحہ عمل ، تنظیمی سرگرمیوں اور نئی نسل کی فکری تربیت کے حوالے سے جاری پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقعہ پر مہمان طلبہ نے ونٹر کیمپ کے دوران اپنی مصروفیات کے حوالے سے تاثرات بیان کرنے کے علاوہ قومی موضوعات پر تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے ۔آخر میں دعویٰ اکیڈمی کے ڈائریکٹر سہیل حسن ، شائننگ سٹار سوسائٹی کے کے ایڈوائزر ڈاکٹر افتخار کھوکھر اور ہیلپنگ ہینڈز کے منتظمین نے کیمپ کے دوران اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں گولڈ میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :