صوابی،اینٹی کار لفٹنگ سکواڈ کے ٹیم نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس ،آفیون پنجاب سمگل کی کوشش ناکام بنا دی ،ڈرائیور سمیت دو افراد گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 17:22

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) اینٹی کار لفٹنگ سکواڈ کے ٹیم نے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور آفیون پنجاب سمگل کی کوشش ناکام بنا کر ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک پک اپ نمبر6722کے ذریعے کروڑوں روپے کی مالیت کے اعلیٰ کوالٹی کے چرس اور افیون بھاری مقدار میں پنجاب سمگل ہوگی جس پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے انٹی کارلفٹنگ سکواڈ کے انچارج ابرار خان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں انٹی کارلفٹنگ سکواڈ کے سرتاج اجمل اور مکمل شاہ بھی موجود تھی ،جس پر مذکورہ ٹیم نے جمال آباد نذد بکری CNG صوابی جہانگیرہ روڈ پر ناکہ بندی کرلی اسی دوران ایک پک اپ برنگ سُرخ و سفیدنمبری 7622/W پشاورجس میں ڈرائیور جانان سکنہ چارسدہ اور عاقل سکنہ مانیری بالا سوار تھے روکنے کا اشارہ کیا اور دوران تلاشی پک اپ کے خفیہ خانوں سے کل 164کلواعلیٰ کوالٹی کے منشیات جس میں 98کلو گردہ چرس 34کلوپختہ چرس اور 32کلو افیون جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے برآمد کرکے دونوں بین الصوبائی سمگلروں کو موقع پر گرفتار کر لیا ،ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اسی طرح تعاون کریں توگ پولیس اس طرح بر وقت اور فوری کاروائی کرکے تو معاشرے سے جلد برائیوں کا خاتمہ ہو جا ئیگا انہوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور اس لعنت کے خلاف پوری قوم یکجا ہو کر اس کے خلاف جہاد کریں تاکہ آئندہ آنے والے نسل کو اس وباء سے بچایا جاسکے یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم منشیات کے خلاف بھر پور ایکشن لیں کر معاشرے کو ان ناسور سے پاک و صاف کریں انہوں نے کہا کہ صوابی پولیس نے مختصر مدت میں منشیات کے خلاف باقاعدہ مہم چلا کر نامی گرامی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا اور عوام ہی کی تعاون سے ضلع صوابی میں منشیات کو کافی حد تک خاتمہ کیا ڈی پی او صوابی نے واضع طور پر کہا کہ ضلع صوابی میں منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتا کیا جائے گا عوام ایسے لوگوں پر کھڑی نظر رکھے اور اس کی نشاندہی کرکے اپنا فریضہ ادا کریں ،ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے اِس کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس آفسران کو نقد انعامات اور توصفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :