صحافی معاشرے کے آنکھ او رکان ہیں ،لوگوں کو نہ صرف شعور ،دنیا بھر کے حالات سے بھی آگاہ رکھتے ہیں ،محمد ایاز سلیم رانا نے

اٹک پولیس صحافیوں کی حفاظت کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیگی ،پریس کلبزکی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او اٹک

بدھ 2 دسمبر 2015 17:23

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) صحافی معاشرے کے آنکھ او رکان ہیں یہ لوگوں کو نہ صرف شعور بلکہ دنیا بھر کے حالات سے بھی آگاہ رکھتے ہیں اٹک پولیس صحافیوں کی حفاظت کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی پریس کلبوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد ایاز سلیم رانا نے ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کی قیادت میں سینئر صحافیوں سینئر صحافی سید فاروق حسن بخاری ، جاوید کشمیری ،معروف سینئر صحافی کالم نگار طاہر نقاش ،سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ،جنرل سیکرٹری قمر الدین ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ،وائس چیئرمین ملک اسد ، سیکرٹری مالیات احمد نواز ملک ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ،آڈیٹر شیخ مسعود احمد ممبران مجلس عاملہ حافظ نصرت علی خان ، محمد عمران زاہد ، محمد سعید آفریدی ، ولید خان ، عدنان خان، سید انعام کاظمی ،حفیظ اﷲ جان ،ڈاکٹر سہیل ،رانا شوکت ، ملک محمد اعظم خان ، حاجی غلام شبیر کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ڈی پی او نے کہا کہ حکومت پنجاب آئی جی او دیگر اعلیٰ حکام کی ہدایت پر پولیس اٹک کی چھ تحصیلوں اور بڑے قصبوں میں قائم پریس کلبوں کی حفاظت کیلئے اپنے تمام وسائل استعمال کرے گی اور اٹک میں صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا انہوں نے چیف سیکورٹی آفیسر سب انسپکٹر محمد نعیم کو ہدایت کی کہ وہ صحافیوں سے خصوصی تعلقات اور رابطہ رکھیں ڈی پی او نے کہا کہ اٹک پولیس نے دوسرے مرحلے کے عام انتخا بات میں پرامن ماحول برقرار رکھ کے اٹک میں پولیس میں غیر جانبدارانہ ہونے کیلئے تمام اقدامات کیے انہوں نے کہا کہ اٹک میں ریلیوں میں پابندی کے خلاف یونین کونسل سروالہ کے نومنتخب چیئرمین اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ جو مقدمہ درج ہوا اس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے انہیں اٹک میں کام کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اٹک کے لوگ مہمان نواز ، ایماندار ،مخلص اور وفا دار ہیں اٹک پولیس نے پر امن بلدیاتی انتخابات کراکے بھی نئی تاریخ رقم کی ہے پولیس امن و امان کے قیام کے لیے پوری طرح چاک و چوبند اور مستعد ہے کسی بھی کاروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے اٹک پولیس کے جوان ہر وقت تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :