ڈی ای اوٹانک کے صحت کے مراکز، ہیلتھ سنٹر پر چھاپے،ڈیوٹیوں سے غیر حاضر7 اہلکاروں کی تنخواہیں بند کردیں

بدھ 2 دسمبر 2015 17:23

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک کے صحت کے مراکز اور ہیلتھ سنٹر پرچھاپے سات اہلکار ڈیو ٹیوں سے غیر حاضر اہلکاروں کی تنخوا ہیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے تین اہلکاروں کو ضلع بدری کی وارنینگ جاری کر دی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں نے بدھ کے روز بی ایچ یو گل ا مام ،بی ایچ یو اندری اور ہیلتھ سنٹر درکی پر اچانک چھاپے مارے چھاپوں کے دوران سات اہلکاروں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر نے غیر حاضر اہلکاروں کی فوری طور پر تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں نے میڈیا کو بتا یا کی صوبائی حکومت شہریوں کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صحت کی سہولیات میسر آسکیں اس لئے ضلع بھر کے تمام صحت کے مراکز پر خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اہلکاروں کی غیر حاضری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگاٹانک کے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں کی شب و روز کو ششوں کی وجہ سے حالیہ پولیو مہم میں کامیابی سامنے آئی ہے ان کے ان اقدامات کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔