الخدمت کا معذور فرد کوموٹرسائیکل کا تحفہ ، رزق حلال کمانے میں آسانی ملے گی

الخدمت اپنے محدود وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے ،لیاقت بلوچ

بدھ 2 دسمبر 2015 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) الخدمت کراچی نے معزورفرد کو روزگار کی فراہمی کے لئے موٹرسائیکل کا تحفہ دیا ،معزور فرد اپنے گھر کے ذریعہ معاش کے لئے دوکانوں پر سپلائی کیا کرتا تھا ،الخدمت کی جانب سے دی جانے والی موٹر سائیکل سے معزور فرد کو اپنے رزق حلال کمانے میں آسانی ملے گی ،موٹر سائیکل فراہمی کے موقع پرسیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، سیکر ٹری جماعت اسلامی کراچی عبدالوھاب ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر ہاشمی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد ، سینئر منیجر الخدمت کراچی منظر عالم موجود تھے ،سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے معزور فرد کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی گفتگو میں کہا کہ الخدمت اپنی محدود وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے اور موٹرسائیکل کا تحفہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انھوں نے کہا الخدمت نے مخیر حضرات کے تعاون سے معزور افراد کے لئے ویل چئیرکا بھی انتظام کر رکھاہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں ویل چئیر تقسیم کی جا چکی ہیں اور اسی طرح کم عمر بچوں کے لئے ایک سماجی تنظم (ویل چئیر فور کڈز) کے تعاون سے پورے پاکستان میں کم عمر ذہنی اور معزور بچوں کو ویل چئیر تقسیم کی جا چکی ہیں ،الخدمت معزور افراد کے لئے خصوصی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس کا فائدہ معزور افراد کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

الخدمت کراچی کی جاری فلاحی سرگرمیاں قابل تحسین ہے ، الخدمت جس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے وہ ایک مثال ہے ،انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ دکھی انسانیت کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :