میں اور کاجول کافی قریب ہیں ، ہم دونوں میں پیار ہے، شاہ رخ خان
کاجول سے جب بھی ملتا ہوں اجنبیت محسوس نہیں ہوتی، ہمیشہ ان کیلئے دعا کرتا ہوں، میڈیا سے گفتگو
بدھ 2 دسمبر 2015 17:40
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کنگ خان نے کہا ہے کہ میں کاجول کو صرف دوست کہہ کر مخاطب نہیں کرسکتا، ہم دونوں کے درمیان پیار، خیال رکھنے اور حقیقی خواہش موجود ہے۔ اپنی فلم ’دل والے‘ کے نئے سانگ کے ریلیز ہونے کے موقع پر شاہ رخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور کاجول ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں۔
(جاری ہے)
شاہ رخ نے کہا کہ کاجول اور میں ایک دوسرے کے بہت ہی قریبی دوست ہیں جس کے باعث مجھے کاجول کو صرف دوست کہتے ہوئے کافی عجیب لگتا ہے، ہم نے 21 یا 22 سال پہلے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس وجہ سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہتے ہیں۔
شاہ رخ نے کہا کہ میں کاجول سے جب بھی ملتا ہوں مجھے اجنبیت محسوس نہیں ہوتی اور وہ کاجول کیلئے ہمیشہ اچھی دعائیں کرتے ہیں۔ فلم ’دل والے‘ کا پہلا گانا شاہ رخ کیساتھ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن نے لانچ کیا۔ روہت شیٹی کی ہدایت میں بنی فلم ’دل والے‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.