ایشوریہ رائے اپنے مداحوں سے منہ چھپانے کیلئے مجبور

فلم میں ایشوریہ کے ساتھ انوشکا شرما، رنبیر کپور اور پاکستانی اداکار فواد خان بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ایشوریا رائے نے 5 سال بعد” جذبہ“ کیساتھ دوبارہ بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے اور ان کی فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی

بدھ 2 دسمبر 2015 17:40

ایشوریہ رائے اپنے مداحوں سے منہ چھپانے کیلئے مجبور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارتی فلم نگری کی اداکارہ اورسابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن کی صورت دیکھنے کیلئے ہزاروں لوگ بے چین رہتے ہیں لیکن ان کا یہ عالم ہے کہ وہ اپنے مداحوں سے منہ چھپانے کے لئے مجبورہیں ایسا کسی بیماری کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ وہ اپنی آئندہ فلم میں جو کردارنبھا رہی ہیں انہیں اس کی جھلک فلم بینوں کوپہلے ہی دکھانے سے ممانعت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے ان دنوں معروف فلم سازکرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ انوشکا شرما، رنبیر کپور اور پاکستانی اداکار فواد خان بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، فلم میں ایشوریا رائے منفرد کردارادا کررہی ہیں جس کے لئے ان کا خصوصی میک اپ کیا جاتا ہے۔فلم کے ہدایت کار کا خیال ہے کہ انہیں اپنا نیا انداز شوٹنگ کی تکمیل تک مداحوں کو نہ دکھائیں اس لئے کوشش کی جاتی ہے کہ شوتنگ کے دوران کوئی بھی غیرمتعلقہ شخص وہاں موجود نہ ہو اور شوٹنگ کے بعد بھی انہیں بڑی بڑی چھرتیوں کی اوٹ میں ان کی آرام گاہ میں لیجایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے نے 5 سال بعد جذبہ کے ساتھ دوبارہ بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے اور ان کی فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :