اداکارہ ماہ نور ہدایتکار ظفر شریف ( مرحوم ) کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لئے انکے گھر پہنچ گئیں

ظفر شریف فن کی دنیا میں ایک چمکتا ہوا ستارہ تھے ، ان کے انتقال سے فنی دنیا کو گہرا نقصان ہوا ہے‘ ماہ نور کی مرحوم کی اہلیہ سے گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 17:55

اداکارہ ماہ نور ہدایتکار ظفر شریف ( مرحوم ) کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) اداکارہ ماہ نور ہدایتکار ظفر شریف ( مرحوم ) کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لئے انکے گھر پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور گوجرانوالہ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے کا سپیل مکمل ہونے کے بعد منگل کی شب اپنی والدہ کے ہمراہ ہدایتکار ظفر شریف ( مرحوم ) کے گھر پہنچیں جہاں انہوں نے ظفر شریف کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ظفر شریف انتہائی اچھے انسان تھے اور اپنے شعبے میں ان کو مہارت حاصل تھی ۔

(جاری ہے)

ان کے انتقال سے فنی دنیا کو گہرا نقصان ہوا ہے ۔ ظفر شریف فن کی دنیا میں ایک چمکتا ہوا ستارہ تھے ،ان کی وفات سے مجھے ذاتی طور پر بڑا دکھ ہوا ہے ۔ اس موقع پر ظفر شریف ( مرحوم ) کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔اس موقع پر ظفر شریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ شوبزکی دنیا میں لوگ چڑھتے ہوئے سورج کی پوجا کرتے ہیں جب تک ظفر زندہ تھے تو لوگ روزانہ فون کیا کرتے تھے جبکہ ان کی وفات پر تعزیت کرنے کیلئے کوئی بھی نہیں آیا اور یہاں تک کہ انہوں نے جن کو سٹار بنایا تھا ان کو بھی تعزیت کی توفیق نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ میرا کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے صرف شوبز کی بے حسی پر رونا آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :