کراچی میں بلدیاتی انتخابات،یزائیڈنگ افسران، فوج اور رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

بدھ 2 دسمبر 2015 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے باعث پریزائیڈنگ افسران، فوج اور رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ہر پولنگ اسٹیشن پر رینجرز جب کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی۔

ان کی تعیناتی ا?رٹیکل 245 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمل میں آئی ہے۔ پاک فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور رینجرز کے کمپنی کمانڈر کو 4 اور 5 دسمبر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق شہر بھر میں قائم 4 ہزار 144 پولنگ اسٹیشن پر تعینات پریذائڈنگ افسران کو بھی 5 دسمبر کے روز مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔