وفاقی حکومت دہشت گردی ،توانائی مسائل سے نبرد آزما ہونے کیساتھ د یہی و پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی رہی ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی
اعلیٰ حکام تیندوں کے حملوں کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے پولیس و محکمہ جنگلات سے رابطہ کریں،قائم مقام سپیکر
بدھ 2 دسمبر 2015 18:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کالاباغ چیر سجی کوٹ جیبری روڈ پیکیج 1اور پیکیج2 روڈ کو 31دسمبر 2015تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ ہدایت آج مذکورہ روڈ پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ایراحکام اور متعلقہ ٹھیکیدار کو جاری کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور اہل علاقہ کو بہتر سفری سہولیات میسر ہونگی۔ قائم مقام سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی ، انتہا پسندی اور توانائی کی قلت جیسے سنگین مسائل سے نبرد آزما ہونے کے باوجود دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی رہی ہے۔(جاری ہے)
سجی کوٹ جیبری روڈ کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی بروقت تعمیر مکمل نہ ہونے سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مطلقہ حکام کو اس روڈ کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے اور تعمیراتی کام میں بہترین میڑیل استعمال کر نے کی ہدایت کی۔ یہ سڑک وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر کی جارہی ہے جس کی کل لمبائی 53کلومیٹر ہے اور اس پر 75کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس موقع پر عمائدین علاقہ کی طرف سے سڑک کی تعمیر میں موجود خامیوں کی نشاندہی پر قائم مقام سپیکر نے کنٹریکٹر کو فوری طور پر انہیں ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ قائم مقام سپیکر نے اہل علاقہ کے مسائل سنے اور موقع پر موجود مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام کو فوری طور پر ان مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔عمائدین علاقہ نے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے قائم مقام سپیکر کی کاوشوں کوسراہا اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔قبل ازیں قائم مقام سپیکر نے لنک روڈ مکول بالا اور مکول پائیں کا افتتاح کیا اور ان منصوبوں کے لئے 25 لاکھ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا۔ مکول بالا میں انہوں نے حال ہی میں تیندوے کے حملے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ قائم مقام سپیکر کو مطلع کیا گیا کہ یہ حادثہ علاقے میں اس نوعیت کاپانچواں واقعہ ہے جبکہ تیندوں کا مویشیوں پر حملے اس علاقے میں معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور معاملہ اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ والدین بچوں کو سکول بھیجنے سے گھبراتے ہیں ۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے موقع پر موجودمحکمہ جنگلی حیات خیبر پختون خواہ کے اعلیٰ حکام سے علاقے میں تیندوں کے حملوں کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہوئے تیندوں کے حملوں کے تدارک کے لئے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے پولیس اور محکمہ جنگلات سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ان حملوں کے نتیجے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی امداد او ر متاثرہ خاندان کے دو افراد کو محکمہ جنگلی حیات میں ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.