الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ اسکیم جاری کردی

12 اضلاع میں 14ہزار470پولنگ اسٹیشنزاور40ہزارپولنگ بوتھ بنائے جائینگے

بدھ 2 دسمبر 2015 18:03

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ اسکیم جاری کردی ۔پولنگ اسکیم کے تحت پنجاب کے 12 اضلاع میں 14 ہزار470 پولنگ اسٹیشنزاور40 ہزارپولنگ بوتھ قائم ہوں گے ۔ تیسرے مرحلے کے دوران14 ہزار470 پریذائیڈنگ آفیسرز،80 ہزاراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسراور40 ہزارپولنگ افسرڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

12 اضلاع میں جنرل نشستوں پر31 ہزار848 امیدوارحصہ لیں گے جن میں5 ہزار251 امیدواروں میں چیئرمی ،وائس چیرمین کی نشستوں پرمقابلہ ہوگا ۔پنجاب کے12 اضلاع میں چیئرمین،وائس چیئرمین کے لئے18امیدوار جبکہ جنرل نشستوں پر 520 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔انتخابات میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 883 ہے اورخواتین رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 78 لاکھ 99 ہزار52 ہے جبکہ مجموعی طورپرایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار935 ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے پولنگ 5 دسمبرکو ہوگی۔