جنرل ہسپتال ایم آر آئی مشین کیلئے ہیلیئم گیس بیرون ملک سے منگوانے کے انتظامات مکمل

مشین عرصہ دس سال سے کام کررہی تھی اپنا عرصہ مدت پہلے ہی مکمل کرچکی ہے ‘ پرنسپل پی جی ایم آئی

بدھ 2 دسمبر 2015 18:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لیے ایم آر آئی مشین کی مرمت و بحالی کا کام ایک پرائیویٹ ادارے کوسونپ دیا گیا ہے جس کی ذمہ داری ہوگی کہ اس سہولت کو آپریشنل رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مشین کے لیے مطلوب ہیلیئم گیس کی بیرون ملک سے خریداری کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور توقع ہے کہ دو سے تین ہفتوں کے اندر ایم آر آئی مشین سے دوبارہ ٹیسٹ ہونا شروع ہوں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مشین عرصہ دس سال سے کام کررہی تھی اور اپنا عرصہ مدت پہلے ہی مکمل کرچکی ہے۔ پرنسپل نے مزید کہا کہ غریب مریضوں کی سہولت کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایم آر آئی کی سہولت کو جاری رکھا جائے۔ہسپتال انتظامیہ نے ایم آر آئی ٹیسٹ کے لیے آنے والے افراد سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ میں ہی یہ سہولت میسر ہوگی اور حکومتی پالیسی کے مطابق غریب و نادار مریضوں کے مفت ایم آر آئی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :