اسرائیلی فوج شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت اور دیگر مسلح گروپوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے،نیتن یاہو کا اعتراف

بدھ 2 دسمبر 2015 18:15

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت اور دیگر مسلح گروپوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے ۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی اسرائیل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم شام سے اسلحہ، بالخصوص مہلک ہتھیاروں، کی لبنان ترسیل روکنے کے لئے ہرممکن اقدام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے لئے ہم شام میں وقفے وقفے سے آپریشن کرتے رہتے ہیں تاکہ اسے ہمارے خلاف محاذ بننے سے روکا جاسکے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اس ضمن میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ تنازعات میں گھرے ملک شام میں اسرائیلی سرگرمیوں سے متعلق عوامی سطح پر کسی بھی صہیونی رہنما کا یہ پہلا اعتراف ہے۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران مبینہ طور پر شام سے اسلحے کی لبنان منتقلی کی کوشش کرنے والے قافلوں پر فضائی حملے کئے گئے تھے جن کی ذمہ داری کسی ملک نے قبول نہیں کی تھی۔ یہ اسلحہ مبینہ طور پر خطے میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار تنظیم حزب اﷲ کے لئے فراہم کیا جا رہا تھاتاہم اسرائیلی حکام نے اس حملوں کا سرکاری سطح پر اعتراف نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :