افغان صدراشرف غنی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

دورے کا مقصدافغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دورمنعقد کروانا ہے ،ذرائع

بدھ 2 دسمبر 2015 18:16

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) افغان صدراشرف غنی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے ،دورے کے دوران وہ وزیراعظم نوازشریف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایاکہ صدراشرف غنی نے اگلے ہفتے پیریامنگل کو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ،افغان وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں طالبان اورافغان حکومت کے درمیان بات چیت کے اگلے دورکے لیے اقدامات کیئے جائیں گے،ذرائع کے مطابق افغان صدراشرف غنی سمجھتے ہیں کہ پاکستان افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات اورافغانستان میں امن وامان کے قیام کے لیے اہم کرداراداکرسکتا ہے،افغان وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق صدراشرف غنی دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نوازشریف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :