قومی ہاکی ٹیم آئندہ برس ہونیوالا اذلان شاہ کپ کھیلے گی

بدھ 2 دسمبر 2015 18:20

قومی ہاکی ٹیم آئندہ برس ہونیوالا اذلان شاہ کپ کھیلے گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) حکام کی انٹرنیشنل اور ایشیئن ہاکی حکام سے ملاقات اپنا اثر دکھانے لگی جس سے پاکستان ہاکی کو اذلان شاہ کپ میں نمائندگی کی صورت اچھی خبر مل گئی ہے۔ مسلسل ناقص کارکردگی کے پاکستانی ٹیم گذشتہ سیزن کا ایشیائی ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکی تھی۔ اس بار بھی گرین شرٹس کی شرکت سے محرومی تھی، لیکن ایک ملاقات نے خوشی میں تبدیل کر دیا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کی سفارش پر ملائیشین حکام نے پاکستان کو نمائندگی دی۔

(جاری ہے)

میزبان ملائیشین ہاکی حکام نے پاکستان کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی۔ ملائیشین ہاکی حکام نے پاکستان کی خاطر ٹیموں کی تعداد بڑھا دی جو اب آٹھ ہو گئی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث قومی ہاکی ٹیم 2014، 2015کے اذلان شاہ ہاکی کپ میں شریک نہیں ہوسکی تھی تاہم آئندہ برس اپریل میں ہونیوالے اس ایونٹ میں قومی ٹیم شامل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو ایشین ہاکی فیڈریشن کی کاوشوں کے باعث انٹری ملی ہے۔اذلان شاہ ہاکی کپ ملائیشیا میں 7 سے 17 اپریل 2016 تک شیڈول ہے۔ ایونٹ میں آسٹریلیا 8، بھارت 5، پاکستان 3 بار جیت چکا ہے۔