کیپٹل ون فٹبال، مانچسٹر سٹی اور سٹوک سٹی نے سیمی فائنل میں کو الیفائی کر لیا

بدھ 2 دسمبر 2015 18:23

کیپٹل ون فٹبال، مانچسٹر سٹی اور سٹوک سٹی نے سیمی فائنل میں کو الیفائی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) انگلینڈ میں کیپٹل ون فٹبال کپ کے کوارٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلوں کے بعد مانچسٹر سٹی نے ہل کو چار ایک اور سٹوک سٹی نے شیف ویڈ کو دو ایک سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کیپٹل ون فٹبال کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں مانچسٹڑ سٹی نے حریف ہل ٹیم کو باآسانی شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی کی جانب سے ولفرائیڈ بونی نے 12 ویں منٹ میں گول کر کے فاتحانہ آغاز کر دیا اور پہلے ہاف کے اختتام تک سٹی کو حریف ٹیم پر دو ایک کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر ڈی برائن نے دو بار گیند کو جال میں پہنچایا اور ہل کے کھلاڑیوں کو چار ایک سے زیرکیا۔ ایونٹ کے ایک اور کوارٹرفائنل میں سٹوک سٹی اور شیف ویڈ کے کھلاڑی ان ایکشن ہوئے۔ سٹوک سٹی کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑیوں کے بے بس کر کے رکھ دیا۔ سٹوک سٹی شیف ویڈ کو دو صفر سے مات دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :