اسپینش فٹبال لیگ، بہترین کھلاڑی اور فارورڈ کا ایوارڈ لائنل میسی کے نام

بدھ 2 دسمبر 2015 18:23

اسپینش فٹبال لیگ، بہترین کھلاڑی اور فارورڈ کا ایوارڈ لائنل میسی کے ..

میڈریڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) اسپینش فٹبال لیگ کے سیزن 2014-15کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔ بارسلونا کے لائنل میسی ایک بار پھر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق لائنل میسی نے بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ بہترین فارورڈ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ارجنٹائنی فٹبالر نے گزشتہ سیزن میں تینتالیس گول کئے تھے۔

سیزن میں اڑتالیس گول کرنے والے رونالڈو ایک بار پھر رنرز اپ رہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سیزن کے چیمپئن کلب بارسلونا نے کل پانچ ایوارڈز اپنے نام کئے۔ کلاڈیو بریوو نے بہترین گول کیپر، نیمار نے بہترین امریکی فٹبالر اور لوئی اینریک نے بہترین کوچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ریال میڈرڈ کے سرجیو راموس نے بہترین ڈیفنڈر، جیمز روڈری گوئز بہترین مڈ فیلڈر کا ایوارڈ جیتا۔ کرسٹیانو رونالڈ فائیو اسٹار پلیئر کا ایوارڈ ہی اپنے نام کر پائے۔ واضح رہے کہ لائنل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار گولڈن بال کے لئے بھی نامزد کئے گئے ہیں۔ ایوارڈز کا اعلان آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :