افغانستان میں امن مذاکرات کیلئے پڑوسی ممالک کی حمایت بہت ضروری اوراہم ہے ،افغان حکومت نے پائیدار امن واستحکام کیلئے ہمسایہ ممالک خاص طور پر پاکستان سے افغانستان کے حوالے سے واضح پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،پاکستان افغانستان کے امن مذاکرات کیلئے مخلصانہ کوششیں اور یقین دہانیاں کرائے کیونکہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا حصول مشکل ہوجائیگا،نوازشریف کے حالیہ بیان کے مطابق ہم افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلئے مکمل حمایت اور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں

افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کا برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 18:25

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات کیلئے پڑوسی ممالک کی حمایت بہت ضروری اوراہم ہے ،افغان حکومت نے پائیدار امن واستحکام کیلئے ہمسایہ ممالک خاص طور پر پاکستان سے افغانستان کے حوالے سے واضح پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،پاکستان افغانستان کے امن مذاکرات کیلئے مخلصانہ کوششیں اور یقین دہانیاں کرائے کیونکہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا حصول مشکل ہوجائیگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں کامیاب امن عمل کیلئے پاکستان کی حمایت اہم اور ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان افغانستان کے امن مذاکرات کیلئے مخلصانہ کوششیں اور یقین دہانیاں کرائے کیونکہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا حصول مشکل ہوجائیگا۔

ربانی نے کہاکہ نیٹو اور اسکے اتحادیوں نے ایک بار پھر افغانستان میں امدادی مشن کے2017 تک قیام کے ذریعے افغان سیکورٹی فورسز کیلئے فنڈنگ کا اعلان کیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم نیٹو اور اسکے اتحادیوں کے تعاون سے افغانستان میں سیکورٹی بہتر بنانے،امن کوفروغ دینے ،انسانی حقوق کے احترام اور آزادانہ قانون کیلئے مشترکہ وعدوں پر توجہ دیں گے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے اور امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی کی کوششوں کیلئے تیا رہیں۔پاکستانی وزیراعظم کے بیان کے مطابق ہم افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلئے مکمل حمایت اور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔