افعانستان کو سمگل کیا جانے والا مال ومویشی سے بھرٹرک پکڑا گیا‘3افراد گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2015 18:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد میں افعانستان کو سمگل کیا جانے والا مال مویشی سے بھرا ٹرک تحویل میں لے کر 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کو اطلاع ملی تھی کہ حیات آبا د کے راستے سے افغانستا ن کو مال مویشی کی سمگلنگ ہو رہی ہے اس پر انھوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر ، اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان پر مشتمل ٹیم کو کاروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ٹیم نے حیات آباد میں کارائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو روکا جس سے 19 مویشی برآمد ہوئے جن کو غیر قانونی طور پر افغانستان سمگل کیا جا رہا تھا۔موقع پر 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن سے مذید تفتیش کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔جبکہ ایک دوسری کاروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے جی ٹی روڈ پر مشہورمرحبا ، زمیندار اور دوسرے مختلف ہوٹلوں کی چیکنگ کی ۔یہ ہوٹل ناغے کے دن گوشت فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔موقع پر 15 ہوٹلوں کے منیجرز ز کو گرفتا ر کر لیا گیا۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔