دوشیزہ اغوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 دسمبر 2015 18:32

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) ملزمان دوشیزہ کو ورغلاکر اغواء کرکے لے گئے ،بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز محلہ بلال پارک کے رہائشی محمدخلیل کی ہمشیرہ معافیہ بی بی گھر میں موجود تھی کہ محلہ بلال پارک کی اس کی دوست مہناز بی بی اپنے ساتھیوں رضوان ،شہناز بی بی اور محمدسلیم وغیرہ کے ہمراہ ورغلاکرمعافیہ بی بی کو کیری ڈبہ میں بٹھاکر اغواء کرکے لے گئے سٹی پولیس نے محمد خلیل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :