جیب کتروں کی بھرمار:شہریوں سے ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 دسمبر 2015 18:32

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء)جیب تراش شہری کی جیب سے ہزاروں روپے نقدی چوری کرکے لے گئے،بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز نواحی موضع کھوتڑے کا رہائشی محمدعثمان اپنے دوست محمدآصف سکنہ مریدکے کے ساتھ مین بازار میں شاپنگ کرنے گیاہواتھاکہ دوران شاپنگ جیب تراش فیصل آباد کا رہائشی محمدساجد ،لاہور کے رہائشی شاہ زیب ،علی تھتھااور دوکس نامعلوم محمدعثمان کی جیب 45200جبکہ محمدآصف کی جیب سے 12600روپے نقدی نکال کر فرار ہوگئے سٹی پولیس نے محمد عثمان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔