سوات میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نواز شریف کڈنی ہسپتال کی تعمیرمکمل

بدھ 2 دسمبر 2015 19:07

سوات میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نواز شریف کڈنی ہسپتال کی تعمیرمکمل

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) سوات میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نواز شریف کڈنی ہسپتال کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گردوں کے امراض کے علاج معالجہ کے لئے اسپتال 32 کنال رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

60 بستروں پر مشتل اس ہسپتال میں او پی ڈی، مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ وارڈز کی سہولیات موجود ہیں۔ یہ ہسپتال وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے سوات اور ملحقہ اضلاع کے لئے تحفہ کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہسپتال کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے اسپتال کے جلد از جلد افتتاح کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :