متحدہ عرب امارات کے 44 ویں قومی دن کے موقع پر فلائی دبئی ہوا باز کمپنی نے کرایوں میں 44 فیصد کمی کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 19:30

متحدہ عرب امارات کے 44 ویں قومی دن کے موقع پر فلائی دبئی ہوا باز کمپنی ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) متحدہ عرب امارات کے 44 ویں قومی دن کے موقع پر فلائی دبئی ہوا باز کمپنی نے کرایوں میں 44 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آج 44ویں قومی دن منایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی ہوا باز کمپنی فلائی دبئی نے اپنے کرایوں میں 44 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ آفر آج کے روز رات 12 بجے تک بک کروائے جانے والے ٹکٹس پر لاگو ہوگی۔ 44 فیصد کمی کا اطلاق 2 دسمبر 2015 سے 31 مارچ 2016 کے درمیان سفر کیلئے بک کروائے جانے والے ٹکٹس پر ہوگا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے 44 منتخب کیے جانے والے مسافروں کو تمام کرایا واپس کردیا جائے گا۔