منحرف خیالات اور اقدار سے جنگ کریں : سعودی مفتی اعظم

بدھ 2 دسمبر 2015 19:32

منحرف خیالات اور اقدار سے جنگ کریں : سعودی مفتی اعظم

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء)سعودی عرب کے گرینڈ مفتی شیخ عبدالعزیز الشیخ نے علما سے کہا ہے کہ وہ منحرف خیالات اور اقدار سے جنگ کریں ، اور ایسے اقدامات کی سخت مخالفت کریں جن سے اسلام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاض میں علما کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نے ان سے کہا کہ سعودی معاشرے میں اسلامی تعلیمات ، اقدار اور سکیورٹی کو متاثر کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے میں آپ کا کردارانتہائی اہم ہو جاتا ہے اور ہر مسلمان کو اسلامی تعلیمات اور قدروں کے مطابق ان کی رہنمائی کرنا آپ لوگوں کا فرض اور ذمہ داری بن جاتی ہے۔

مفتی اعظم نے کہا کہ آپ امن کے مبلغ ہیں اگر آپ اسلامی تعلیمات کے مطابق چلیں گے تو بہت جلد کامیابی آپ لوگوں کے قدم چومے گی ، تا ہم اپنے اہداف کے حصول کے لئے صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنا بھی ضروری امر ہے۔