سپر اوور میں بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام

بدھ 2 دسمبر 2015 19:38

سپر اوور میں بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سپر اوور میں کم ترین سکور کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ شارجہ میں پیر کو کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 155 رنز کا ہدف دیا تاہم قومی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 154 رنز ہی بنا سکی اور میچ ٹائی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد میچ کا فیصلہ قانون کے مطابق سپر اوور پر کیا گیا جہاں گرین شرٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر صرف تین رنز سکور کیے اور کپتان شاہد آفریدی تین گیندوں پر کوئی بھی رن نہ بنا سکے۔ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں اب تک ہونیوالے مقابلوں میں سپر اوور میں کسی بھی ٹیم کا یہ سب سے کم سکور ہے۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن نے کیربین پریمیر لیگ کے ایک میچ میں میڈن سپر اوور کروانے کا کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :