پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات خطے کے بہترین مفاد میں ہیں ، امریکہ

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی پیرس میں ملاقات خوش آئند ہے ، ترجمان محکمہ خارجہ

بدھ 2 دسمبر 2015 19:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعمیری تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاک بھارت وزراء اعظم کے درمیان پیرس میں ہونے والی حالیہ ملاقات کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے بہترین مفاد میں ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری خطے میں امن و استحکام کو فروغ دے گی

متعلقہ عنوان :