گھریلو جھگڑے پر لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل لیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 دسمبر 2015 19:43

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) گھریلو جھگڑے پرچودہ سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل لیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک کلیانہ سٹاپ کے ابراہیم کی چودہ سالہ بیٹی خدیجہ بی بی نے گھریلو جھگڑے کے بعد گندم کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔