کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 19:54

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کی ذمہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں ملٹری پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ کرکے 2 فوجی اہلکاروں کو شہید کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب کالعدم تحریک طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کل کے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کی ایس ٹی ایف فورس کے کارندوں نے گزشتہ روز ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔