ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک

بدھ 2 دسمبر 2015 20:12

پاکپتن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) ساہیوال ، عارفوالا روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک 121/9-Lکے عابد رشید اور اطہر فاروق موٹر سائیکل پرساہیوال روڑ عارفوالا پر چک38-EBکے قریب پنچے تو تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے عابد رشیدموقع پر جاں بحق اور اطہر فاروق شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔