کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی مذمتی قرارداد

بدھ 2 دسمبر 2015 20:12

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کراچی میں ایم اے جناح رووڈ پر دہشت گردوں کی ملٹر ی پو لیس کی گاڑی پر فائر نگ سے لانس نائیک ارشد اور حوالدار راشد کی شہادت کی شدید مذمت کر تا ہے اور اس میں شہید ہونیوالے ملٹری پو لیس کے جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کر تا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کی سر کوبی کے لیے بھر پور اور تیز رفتار اقدامات کر یں اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گر فتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔