منی بجٹ کیخلاف اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی سے ایوانِ وزیراعلیٰ تک احتجاج اور دھرنا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 دسمبر 2015 20:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔02 دسمبر۔2015ء) پنجاب کی اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کی قیادت میں منی بجٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلی تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا جس میں حکو مت سے نئے ٹیکس فوری طور پر واپس لینے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

ریلی میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘شانیلا روتھ ‘ملک وحید ڈوگر سمیت دیگر نے شر کت کی ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر خزانہ اسحا ق ڈار ‘وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے خلاف درج تھے پنجاب اسمبلی سے شروع ہونیوالے احتجاج کے دوران اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی دھر نہ دیا جسکے بعد حکومت کے خلاف نعرے باز ی کرتے ہوئے میاں محمودالر شید کی قیادت میں اراکین اسمبلی اور کارکنان ایوان وزیر اعلی کے باہر پہنچے جہاں پر (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمودالر شید نے کہا کہ حکمرانوں نے نئے ٹیکس میں اضافہ کر کے غر یبوں پر ڈراؤن حملہ کیا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل ہے اور ان سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے ہم نے 40ارب کے ان ٹیکسز کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد بھی جمع کروادی ہے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلائے اور حکومت کے اس عوام دشمن اقدام پر ایوان میں بحث کروائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ وہ نئے ٹیکسز لگانے کی بجائے اپنے اخر اجات کم کرتے مگر غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کی بات کر نیوالے حکمرانوں نے پورے ملک کو قر ضوں میں جھکڑدیا ہے 13لاکھ روزانہ وزیر اعلی ہاؤس ‘17لاکھ روازنہ وزیر اعظم ہا ؤس اور ایوان صدر پر روزانہ10لاکھ روپے خر چ ہو رہے ہیں مگر حکمران ان اخر اجات کو کم کر نے کیلئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحر یک انصاف ہر فورم پر آواز بلند کر یگی اور انکی عوام دشمن پا لیسوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جا ئیگا ۔