دینی رہنماؤں کا دن نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت

بدھ 2 دسمبر 2015 20:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ، نظام مصطفی پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اور جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکز ی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے دن نیوز کے دفتر پر دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے تشویشناک ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت صحافیوں اور صحافتی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے۔دن نیوز کے دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔حکومت حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ذرائع ووسائل بروئے کار لائے۔پنجاب میں دہشتگردوں کی بڑھتی کاروائیاں پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔دن نیوز کے مالکان اور کارکنان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔