داعش کے نام پر مسلم دنیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے‘ علامہ سید ریاض حسین شاہ

مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں پر اقوام متحدہ گونگی بہری بنی ہو ئی ہے‘ ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان

بدھ 2 دسمبر 2015 20:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) جاعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ داعش کے نام پر مسلم دنیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں پر اقوام متحدہ گونگی بہری بنی ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری کی گاڑی پر حملہ قابل مذمت ہے۔

اسلحہ کے عالمی سوداگر انسانیت پر رحم کریں۔ عالمی سازش کے تحت مسلم ممالک میں خانہ جنگی کرو ائی جار ہی ہے۔امت مسلمہ کا اتحاد ہی تمام مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ اسلام امن و محبت کا دین ہے۔اسلام کے نام پر ہو نیوالی دہشتگردی سے اسلام کا چہرہ مسخ ہورہا ہے۔