نابینا افراد کے لئے سعودیہ میں خصوصی ٹریک کی تیاری

بصارت سے محروم افراد کے لیے فٹبال اسٹیڈیم بھی قائم کیا جائے گا

بدھ 2 دسمبر 2015 20:29

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب میں پہلی بار بینائی سے محروم افراد کے لیے راستوں کی تعمیر کے ایک منصبوے پر کام شروع کیا گیا ہے۔ حکومت نے خصوصی ٹریک کے علاوہ بصارت سے محروم افردکے لیے ایک فٹ بال اسٹیڈیم بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نابینا افراد کے لیے مخصوص ٹریک تیاری کی نگرانی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبید الیوبی کے سپرد ہے، جنہوں نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اس خصوصی ٹریک کے ایک حصے اور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ،مختلف علاقوں میں تعمیر کی جانے والی سڑک کی کل لمبائی تین کلومیٹر ہو گی جہاں نابینا افراد سہولت کے ساتھ چل سکیں گے۔

اس کے علاوہ ملک میں پہلی بار نابینا کھلاڑیوں کے لیے خصوصی فٹ بال گراؤنڈ کی تعمیر پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر نابینا افراد کے لیے سڑک مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں تیار کی جا رہی ہے تاکہ نابینا نمازیوں کو مسجد اور دیگر مقامات تک جانے میں آسانی ہو۔ اگلے مرحلے میں اس کا دائرہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔

تین کلومیٹر کے علاقے پر مختلف مقامات پر بنائی گئی سڑک سے جدہ میں 100 مساجد تک نابینا افراد کی رسائی آسان ہو جائے گی۔شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خصوصی افراد اور بینائی کی نعمت سے محروم افراد کے لیے سڑک اور فٹ بال گراؤنڈ کی تیاری جیسی سرگرمیاں الحرمین الشریفین کے نگراں ادارے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بینائی سے محروم افراد کے لیے راستے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔ حکومت کی اس کاوش کے نتیجے میں عام شہریوں کو بھی خصوصی افراد اور بینائی سے محروم شہریوں کی دیکھ بھال کا جذبہ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :