ایم پی اے کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی شکایات ٗ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بہاولپور کو طلب کرلیا

بدھ 2 دسمبر 2015 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی شکایات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بہاولپور کو ذاتی طور پر دس دسمبر کوطلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہاگیا کہ وہ دس دسمبر کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں ۔ڈی آر او الیکشن کمیشن کو آگاہ کرینگے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے یا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :