ٹیل پر موجود کسانوں کو پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ‘ میاں یاور زمان

پانی چوری اور اس کی روک تھام کے حوالے سے کسان تنظیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے

بدھ 2 دسمبر 2015 20:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ نہری ڈھانچے کی بحالی اور دیکھ بھال کے لئے آبیانہ وصولی کا انتظام مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے،آبیانہ وصولی کے لئے کسان تنظیموں کو اپنے اختیارات استعمال کرنا ہو ں گے۔یہ بات انہوں نے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ آبیانہ وصولی اور اس میں سے حکومتی شیئر کی سرکاری خزانے میں ادائیگی کے علاوہ ڈیفالٹرز کے خلاف اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پانی چوری اور اس کی روک تھام کے حوالے سے کسان تنظیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے- انہوں نے کہا کہ ٹیلوں تک پانی کی مساویانہ ترسیل اور خشک ٹیلوں تک پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے - انہوں نے کہاکہ کسان تنظیموں کے آڈٹ کے حوالے سے موثر لائحہ عمل جلد ترتیب دے دیا جائے گا تا کہ حکومتی خزانے کوکسی قسم کا مالی نقصان نہ پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پیڈا کی سوشل موبلائزیشن کی کاوشوں کے باعث جنوبی پنجاب میں آبیانہ وصولی کے عمل میں خاطرخواہ بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :