پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ملک میں مداخلت بند کریں، دونوں ملک پر امن بقائے باہمی کی پالیسی کو اپنائیں، پاکستان، چین اور ایران افغانستان میں امن کے ضامن بن سکتے ہیں

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمود خان اچکزئی کا کوئٹہ میں جلسے سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 20:34

کوئٹہ (آئی این پی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ملک میں مداخلت بند کریں، دونوں ملک پر امن بقائے باہمی کی پالیسی کو اپنائیں، پاکستان، چین اور ایران افغانستان میں امن کے ضامن بن سکتے ہیں۔ وہ بدھ کو کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ملک میں مداخلت بند کریں، دونوں ملک پرامن بقائے باہمی کی پالیسی کو اپنائیں، پاکستان چین اور ایران افغانستان میں امن کے ضامن بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور کسی کے حکم کے طابع نہیں ، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد راستہ شفاف فیڈریشن ہے، ہم پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کے حقوق کا احترام کرتے ہیں، چند افراد کی بنائی گئی خارجہ پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے، امن ہو گا تو اقتصادی راہداری بھی شفاف طریقے سے مکمل ہو سکے گی۔