حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب کش ہیں جس کا ثبوت منی بجٹ کی شکل میں سامنے آ چکا، سٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت میں قبول نہیں کر یں گے، مخالفین اقتدار میں آکر پیپلز پارٹی کی قیادت اور عوام کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہیں
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو
بدھ 2 دسمبر 2015 20:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے سیکریٹر ی جنرل سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب کش ہیں جس کا ثبوت منی بجٹ کی شکل میں سامنے آ چکا ہے۔ سٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت میں قبول نہیں کر یں گے۔ مخالفین اقتدار میں آکر پیپلز پارٹی کی قیادت اور عوام کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہیں۔
وہ بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آصف علی زرداری کی زیر قیادت جمہوری حکومت میں عوام کو ریلیف دیا گیا اور مہنگائی کو کنٹرول میں رکھا۔ لاکھوں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا، عارضی ملازمین کو مستقل کیا گیا اور انہیں اگلے گریڈ میں ترقی دی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا ہے۔
مگر جب پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین اقتدار میں آتے ہیں تو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور عوام کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دنیابھر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر موجودہ حکمران اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے سے انکار کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت میں قبول نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اسٹیل ملز کی نجکاری کی بجائے اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے پر توجہ دے اور ملازمین کی تنخواہیں اور سہولیات کو یقینی بنائے۔مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.