17 ماہ گزر گئے ،ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کو انصاف نہ مل سکا،پالتو بِلے کی موت کا نوٹس لینے والی عدلیہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کو بھی انصاف دے، عوامی تحریک پنجاب کے صدربشارت جسپال
بدھ 2 دسمبر 2015 20:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ پالتو بِلے کی موت کا نوٹس لینے والے لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز سے استدعا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہیدوں کا بھی نوٹس لیں جنہیں ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں مل رہا۔ وہ بدھ کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کر رہے تھے۔
بشارت جسپال نے کہا کہ بلا شبہ آئین اور قانون کی نظر میں جانوروں کے حقوق بھی ہیں مگر اشرف المخلوقات کے حقوق کا تحفظ بھی آئین اور قانون کا ناگزیر تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے 14 بے گناہوں کو انصاف دینا دور کی بات ورثاء کو سانحہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی کاپی بھی نہیں دی جارہی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ’’ بِلے ‘‘ کی موت کا نوٹس لینے سے یقینا پوری دنیا میں ہمارے جسٹس سسٹم کو سراہا جائیگا لیکن ریاستی غنڈہ گردی کا شکار 14 شہداء کے ورثاء کو انصاف نہ ملنا بہت بڑا سوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 9 ریاست کے ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے مگر آج سے 17 ماہ قبل 17 جون کے دن ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کو شہید اور 85 سے زائد کو شدید زخمی کر کے آئین، قانون اور انسانیت کی دھجیاں اڑائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 37 ہر طرح کے استحصال سے روکتا ہے اور بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دیتا ہے مگر ڈیڑھ سال سے ماڈل ٹاؤن کے درجنوں خاندانوں کو انصاف سے محروم رکھ کر ظلم کیا جارہا ہے۔ہماری معزز عدلیہ سے استدعا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ظالموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.